• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کچرا کنڈی سے اسٹمپ لگے بیلٹ پیپرز برآمد

کراچی میں کچرا کنڈی سے اسٹمپ لگے بیلٹ پیپرز برآمد

کراچی کے علاقے قیوم آباد کی کچرا کنڈی سے اسٹمپ لگے بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے ہیں ۔

الیکشن 2018ء کے نتائج کی خبروں کے بعد قیوم آباد کی کچرا کنڈی سے بیلٹ پیپرز ملےہیںجن پر اسٹمپ لگی ہوئی ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق کچرا کنڈی میں بیلٹ پیپرز کو آگ لگائی گئی تھی جن کے ساتھ ووٹرز کارڈز بھی موجود تھے ۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ملنے والے بیلٹ پیپرز سے لگتا ہے کہ انہیں پہلے کاسٹ کیا گیا تھا لیکن پھر انہیں نکال کر آگ لگائی گئی ہے ۔

تازہ ترین