Advertisement

موٹرسائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم، مختلف حادثات و واقعات میں 2 افراد ہلاک، 3 زخمی، 13 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد

October 20, 2019
 

شہدادپور+پڈعیدن+ٹنڈوآدم( نامہ نگار ان) موٹرسائیکل اور ٹریکٹر میں تصاد م،مختلف وواقعات میں 2 افراد ہلاک، 3 زخمی،13 مسرو قہ موٹر سائکلیں برآمد،شہدادپور۔لانڈھی اسٹا پ کےقریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار گوٹھ بقاء محمد ڈاھری کا رہائشی بلو بھیل موقع پر ہلا ک جبکہ اسکی اہلیہ سریمتی اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سمس اسپتال لایا گیا شریمتی کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔پڈعیدن ۔گوٹھ دریاخان چنہ کے مقام پر پنجاب سے کراچی جانے والی رحمن با با ایکسپریس کی زد میں آکر پانچ سالہ بچی نائلہ جاں بحق ہوگئی بچی ٹریک عبور کر رہی تھی اطلاع پرریلوے پولیس نے پہنچ کر ضر ور ی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ نوشہرو فیر و ز ۔ پولیس کی کاروائی، چابی چور گروہ کے تین ملزمان گرفتار13 مسرو قہ موٹرسائکلیں برآمد کر لی گئیں ۔ ٹنڈو آدم ۔ پرانی چھتری چوک پر نامعلوم چور سابق یوسی ناظم شوکت حیات کی دکان سے بائیس فٹ کی دیوار پر راسی پھنسا کر اندر داخل ہو ئے اور گیارہ لاکھ روپے کی رقم چوری کر کے فرار ہوگئے ۔جیکب آباد ۔ صوفی سچل روڈ پر خمیسو کہرل کی پرچون کی دکان کا شٹر توڑ کر چور 95ہزار رو پے نقد اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔


مکمل خبر پڑھیں