سکھر: کوری برادری کے افراد کا زرعی زمین پر قبضے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

October 20, 2019

سکھر (بیورو رپورٹ) آرائیں کے رہائشی کوری برادری کے افراد نے زرعی زمین پر مبینہ قبضے کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شامل اللہ ورایو، جاوید و دیگر نے بتایا کہ ہماری ہی برادری کے افراد نے زرعی زمین پر قبضہ کرلیا ہے، بالا پولیس افسران سے اپیل ہے کہ نوٹس لیکر ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے اور قبضہ ختم کرایا جائے۔