وزیراعلیٰ سندھ کی ایک ماہ کی صفائی مہم کیسی رہی؟

October 21, 2019

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ایک ماہ کی صفائی مہم کے دوران کل 9 لاکھ 79 ہزار 941 ٹن کچرا اُٹھایا گیا۔

ذرائع کے مطابق شرافی گوٹھ جی ٹی ایس پر 4 لاکھ 55 ہزار ٹن کچرا پہنچایا گیا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ 54 ہزار 437 ٹن کچرا اُٹھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ حکومت کی صفائی مہم کا آج آخری دن

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے عارضی جی ٹی ایس سے اپنی روزانہ کے کام کی بنیاد پر 74 ہزار 941 ٹن کچرا اُٹھایا۔ کراچی صفائی مہم کے دوران جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائٹ تک 2 لاکھ 95 ہزار 563 ٹن کچرا پہنچایا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی صفائی مہم کے دوران چھوٹے بڑے نالوں کو بھی صاف کیا گیا اور بیشتر علاقوں میں صفائی کے بعد درخت بھی لگائے گئے۔ اسی صفائی مہم کے دوران کسی حد تک تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ حکومت کا کراچی صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان

اس مہم کے دوران شاہراہ فیصل سے قائد آباد تک کے پلوں پر وائیٹ واش کیا گیا اور واٹر بورڈ نے گٹروں کی صفائی کے کام کا بھی آغاز کیا۔

اس صفائی مہم کے اختتام پر اب ڈی ایم سیز اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اس صفائی کو جاری رکھے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اب اس شہر کو گندگی سے بچانا اور صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی ہونے سے پہلے کے ماحول اور اب کے ماحول میں واضح فرق نظر آ رہا ہے۔