• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا کراچی میں صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان

سندھ حکومت کا کراچی میں صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان


سندھ حکومت نے کراچی میں صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ، صفائی مہم 21 ستمبر سے شروع کی جائے گی ۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں کراچی کا کچرا صاف کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :افسوس! صفائی مہم لفظوں کی جنگ بن کر رہ گئی: علی زیدی

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ک.راچی میں "کچرا اٹھاؤ مہم" 21 ستمبرسے شروع کی جائیگی،جس میں کچھ عارضی گاربیج ٹرانسفراسٹیشن بھی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عارضی گاربیج ٹرانسفراسٹیشن پرکچرا اکٹھا کرکےلینڈ فل سائٹ پرڈمپ کیا جائیگا، ہماری کوشش ہوگی کہ ایک مہینے میں کراچی کا کچرا صاف کریں۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ کراچی میں روزانہ 12 سے 13 ہزارٹن کچرا اٹھایا جارہا ہے، کچرا پڑا ہو تو میڈیا دکھاتا ہےاب اٹھتا ہےتو وہ بھی دکھائیں۔

تازہ ترین