• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کے تحت کراچی میں شروع ہونے والی صفائی مہم کا آج آخری روز ہے، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کے مطابق تین سے چار اضلاع پرانے کچرے سے پاک ہوگئے ہیں، صرف ضلع غربی اور ایک مزید ضلع میں صفائی کی ضرورت ہوگی۔

سندھ حکومت کی صفائی مہم کا آج آخری دن


سندھ حکومت کے تحت کراچی میں چلنے والی ایک مہینہ طویل صفائی مہم کا آج آخری روز ہے، صوبائی حکومت نے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن سے لینڈ فل سائٹ تک ساڑھے 3 لاکھ ٹن کچرا منتقل کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مطابق صفائی مہم شروع ہونے سے پہلے شہر میں 16 لاکھ ٹن کچرےکا بیگ لاک تھا،شہر میں روزانہ کی بنیاد پر 12 سے 14 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، جبکہ 16 لاکھ ٹن کچرے کے بیگ لاک سے ضلع انتظامیہ صرف 3 لاکھ ٹن کچرا اٹھا سکی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شہر میں اب بھی 13 لاکھ ٹن کے قریب کچرے کا بیگ لاک موجود ہے، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کے مطابق تین سے چار اضلاع پرانے کچرے سے پاک ہوگئے ہیں، جبکہ صرف ضلع غربی اور ایک مزید ضلع میں صفائی کی ضرورت ہوگی۔

دوسری جانب ذرائع ضلع انتظامیہ کے مطابق شہر میں صفائی مہم کی ناکامی مشینری اور افرادی قوت نہ ہونا تھی، ضلع انتظامیہ نے نجی ٹھیکیداروں کے ذریعے کچرے کا بیگ لاک اٹھوایا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق صفائی مہم کے لیے 30 کروڑ روپے ڈپٹی کمشنرز کو جاری کئے گئے، جبکہ ضلع جنوبی میں اب بھی ہزاروں ٹن کچرا جی ٹی ایس میں موجود ہے، سندھ حکومت کی صفائی مہم بھی شہر سے کچرا کا خاتمہ نہیں کرسکی ہے۔

تازہ ترین