مفتی رفیع عثمانی کی مدارس کے طلبہ کو سیاست سے دور رہنے کی تلقین

October 25, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

مفتی رفیع عثمانی کی مدارس کے طلبہ کو سیاست سے دور رہنے کی تلقین

مفتی اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانی نے مدارس کے طلبہ کو سیاست سے دور رہنے کی تلقین کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری آڈیو بیان میں مفتی محمد رفیع عثمانی نے طالب علموں کوسیاست سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ یکسوئی سے تعلیم پر توجہ دیں اور جلسے جلوسوں سے اپنے آپ کو الگ رکھیں۔

انہوںنے کہا کہ جلسے جلوس میں جانے سے طلبہ کی تربیت کو نقصان پہنچتا ہے۔

مفتی رفیع عثمانی نے کہا کہ طلبہ کو ان کے والدین نے پھروسہ کرکے ہمارے سپرد کیا ہے، طلبہ اگر جلسے جلوس میں گئے اور وہاں زخمی ہوگئے تو کیا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالب علم خود کو عملی سیاست سے دور رکھیں، مدرسے میں پڑھیں اور پڑھائیں۔