مقبوضہ کشمیر: اکتوبر میں 10 کشمیری شہید ہوئے

November 01, 2019

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ (اکتوبر میں) بھی قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری رہی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اکتوبر میں قابض بھارتی فوج نے ایک نوجوان سمیت 10 کشمیریوں کو شہید کیا، جبکہ حریت رہنما سمیت 67 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں قابض بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں ایک نوجوان سمیت 10 افراد کو شہید کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

مقبوضہ کشمیر: اکتوبر میں 10 کشمیری شہید ہوئے

ظالم بھارتی فورسز کی فائرنگ، پیلٹ، آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 57 کشمیریوں کو زخمی کیا گیا، اس دوران حریت رہنما سمیت 67 کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: ’’7 عشروں سے کشمیریوں کا خون بہایا جارہا ہے‘‘

سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر بڑی مساجد میں اگست سے نمازِ جمعہ ادا نہ کرنے دی گئی، بھارتی فوج نے محاصروں کے دوران 3 رہائشی گھروں کو تباہ کر دیا۔