• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں 5 مزدوروں کو قتل کر دیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر کی پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ان مزدوروں کو گھر سے نکال کر فائرنگ کر کے قتل کیا، مارے گئے افراد کا تعلق مغربی بنگال سے تھا۔

حریت رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں 5 بے گناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت کی ہے۔

حریت رہنما عبدالحمید لون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت نے ایک مرتبہ پھر تحریکِ آزادیٔ کشمیر کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: مقبوضہ کشمیر، آسیہ اندرابی پر فردِ جرم عائد

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریکِ آزادیٔ کشمیر کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی مذموم بھارتی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔

تازہ ترین