اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے یو این میں اپنا آخری خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 عشروں سے کشمیریوں کا خون بہایا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نےکہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خود ارادیت چاہتے ہیں، مودی حکومت نے 3 ماہ سے مقبوضہ وادی کو جیل بنایا ہوا ہے۔
ملیحہ لودھی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان استصواب رائے کا حق ملنے تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔