• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی انڈیا کا گرفتار کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے نریندر مودی حکومت سے بغیر الزام کے گرفتار کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

ایمنسٹی انڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام کے لیے مواصلاتی رابطے بحال کیے جائیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ تقریباً ہر محصور کشمیری کو بھارتی فوج نے غیرانسانی تشدد کا نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے کشمیریوں کےگھروں کوتباہ کیا، املاک کونقصان پہنچایا۔

ایمنسٹی انڈیا کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے اہل خانہ کو دھمکایا، گرفتار کشمیریوں کے اہلخانہ اور وکلاء کو ان کی گرفتاری کی وجہ اور ان کا حراستی مقام نہیں بتایا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گرفتارافراد کےبارے میں معلومات فراہم نہ کرنا قانون کی سنگین خلاف ورز ی ہے۔

رپورٹ میں استفسار کیا گیا ہے کہ بھارتی سرکار بتائے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی کےحق سے کیوں محروم رکھا جارہاہے؟ مقبوضہ کشمیر میں پبلک سیفٹی ایکٹ کی31 اکتوبر سے آگے توسیع کرنے کی کیا وجہ ہے؟

ایمنسٹی انڈیا کے مطابق ادارے نے گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران کشمیری عوام سے انٹرویوز کیے، تقریباً ہر قیدی کشمیری کو بھارتی فوج نے غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

تازہ ترین