سوسجز..... ناشتے میں بڑے چھوٹے سب کی پسند

November 02, 2019

سوسجز کو گوشت کے قیمہ سے تیار کیا جاتا ہے۔ ان میں چکن ،بیف اور مٹن کوئی بھی گوشت استعمال کیاجاسکتا ہے۔سوسجز بنانے کے لیے قیمہ میں مختلف اجزاء ڈالے جاتے ہیں۔ان میں چیز بھی شامل کی جاسکتی ہے۔ا ن کو زیادہ تر ناشتے میں کھایا جاتا ہے ۔سوسجز سے پزا، برگر، سینڈوچز،سیلڈ اور بریانی بھی تیار کی جاتی ہے۔ان کو خوب شوق سے کھایا جاتا ہے۔سوسجز سے بنی چند مزیدار ڈشز کی تراکیب ملاحظہ کریں۔

ایشین سوسجز

اجزاء۔

قیمہ۔ آدھا کلو

بریڈ کرمبز۔چوتھائی کپ

انڈا۔ ایک عدد

گرم مصالحہ۔ ایک عدد

نمک۔ ایک کھانے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر۔ حسبِ ذائقہ

دہی۔ ایک چائے کا چمچ

پیاز، مرچ، ہرا دھنیا۔ ایک چائے کا چمچ (باریک کٹاہوا)

ٹماٹو سوس۔ ایک کھانے کاچمچ

چھوٹا آلو۔ ایک عدد(ابال کر کچل لیں)

تیل فرائی کے لئے:

ترکیب۔

ایک پیالے میں قیمہ ڈالیں۔ اس میں تمام اجزا ء سوائے تیل کے اچھی طرح مکس کر دیں اور ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اس مکسچر سے لمبے سوسجز بنا لیں ۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کر یں۔ ان سوسجز کو تیل میں فرائی کرکے نکال لیں۔ کیچپ چٹنی اور نان کے ساتھ سرو کریں۔

بیف فرینک سوسج پزا

ڈو کے لئے:

میدہ ۔آدھا کلو (چھنا ہوا)

خشک دودھ۔ دو کھانے کے چمچ

خمیر۔ تین کھانے کے چمچ

چینی ۔ایک کھانے کا چمچ

انڈہ ۔ایک عدد (پھینٹا ہوا)

نمک ۔ایک چائے کا چمچ

تیل ۔ایک چائے کا چمچ

سوس کے لیے:

ٹماٹر ۔آدھا کلو (چوپ کئے ہوئے)

پیاز۔ ایک عدد (چوپ کی ہوئی)

لہسن۔ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)

اوریگانو ۔آدھا چائے کا چمچ

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

تیل ۔حسبِ ضرورت

ٹاپنگ کے لیے:

بیف سوسجز۔ چھ عدد (لمبائی میں کئے ہوئے)

کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

چلی گارلک سوس ۔چار کھانے کے چمچ

شملہ مرچ ۔چار عدد (لمبائی میں کٹی ہوئی)

ہری مرچ ۔چھ عدد (لمبائی میں کٹی ہوئی)

کالے زیتون۔ بارہ عدد (گول کٹے ہوئے)

پیاز ۔دو عدد (لمبائی میں کٹی ہوئی)

موزریلا پنیر۔ دو سو پچاس گرام (کدوکش)

اوریگانو ۔آدھا چائے کا چمچ

ترکیب۔

نیم گرم پانی میں خمیر بھگو دیں۔

ایک پیالے میں آٹے کے تمام اجزاء اور خمیر ملاکر گوندھ لیں اور اسے آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

سوس بنانے کے لئے ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے پیاز سنہری کریں۔

اس میں ٹماٹر، لہسن اور نمک ڈال کر پکائیں ۔

جب ٹماٹر نرم ہو جائیں تو اوریگانو چھڑک کر چولہے سے اُتار لیں۔

پزاسوس تیار ہے۔

پزاکے آٹے کو بیل کر پزا پین پر پھیلائیں، اس کے اُوپر سوس اور ٹاپنگ کے اجزاء کی تہہ لگا دیں۔

پزاپین کو پہلے سے گرم اوون میں دو سو ڈگری پر بارہ منٹ پکاکر نکال لیں۔

بیف فرینک سوسج پزا سرو کرنے کے لیے تیار ہے۔

ہاٹ ڈاگ

اجزاء۔

لمبے والے بن۔ 4عدد

سوسجز۔ 4عدد

کیچپ ۔ 4ٹی سپون

مایونز۔ 4ٹی سپون

مسٹرڈ پیسٹ۔ 4ٹیبل سپون

چیز سلائس۔ 4عدد

مکھن۔ حسبِ ضرورت

ترکیب۔

چکن سوسجز ہلکی آنچ پر مکھن میں فرائی کرلیں۔

بن میں درمیان سے ایک کٹ لگا کر اس کے اندر مسٹرڈ پیسٹ اور مایونیز لگا دیں۔

بن کے درمیان مین سوسجز لگا کر اوپر سے چیز سلائس رکھ کر بند کردیں۔

چیز سے پہلے کیچپ اب لگانی ہو تو لگا سکتے ہیں اور ساتھ میں فرنچ فرائزتل لیں ۔

میک اینڈ چکن سوسجز

اجزاء۔

ساسجز۔4عدد

نمک۔حسبِ ذائقہ

کالی مرچ (پسی ہوئی)۔آدھا چائے کا چمچ

سفید مرچ۔آدھا چائے کا چمچ

مکرونی (ااُبلی ہوئی)۔2 کپ

مکھن۔2کھا نے کے چمچ

میدہ۔2کھانے کے چمچ

دودھ۔2ملی لیٹر

چیڈر چیز۔ایک چوتھائی کپ

موزریلا چیز۔ایک چوتھائی کپ

پارمیزان چیز۔ایک چوتھائی کپ

کریم چیز۔آدھا کپ

پارسلے(چوپ)۔گارنش کے لیے

ترکیب۔

مکرونی کو اُبال لیں۔

سوسجزکو پیکٹ سے نکال کر سلائس کٹ کر لیں۔

اب ایک پین میں مکھن گرم کر لیں پھر اس میں میدہ ڈال کر ایک منٹ تک درمیانی آنچ پر پکا لیں ۔

اس کے بعد اس میں دودھ ڈالتے جائیں اور چمچ ہلاتے رہیں۔

جیسے اُبلنے لگے توآنچ کم کر لیں اور دو منٹ تک پکا لیں۔

اس میں نمک، کالی مرچ، سفید مرچ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

آنچ کم کر دیں اورکے اس میں کریم چیز، چیڈر چیز، موزریلا چیز، پارمیزان چیز ڈال کر اچھی طرح ملا لیںپھر اس میں اُبلی ہوئی مکرونی ڈال دیں۔

اب اس کو ایک سے دو منٹ تک مزید پکا لیں۔

پارسلےسے گارنش کرکے سرو کریں۔

ہاٹ چکن سوسج سینڈوچ

اجزاء۔

چکن سوسج ۔چھ عدد

بریڈ رول۔ چھ عدد (سینڈوچ کےلئے)

آئل۔ فرائی کرنے کےلئے

مایونیز۔ حسبِ ضرورت

چلی کیچپ۔ حسبِ ضرورت

چلی گارلک سوس ۔حسبِ ضرورت

مسٹرڈ پیسٹ ۔تیس گرام

پیاز۔ تین عدد (رِنگ کی شکل میں)

سرکہ ۔پچاس گرام

کالی مرچ پاؤڈر۔ ایک چٹکی

ٹماٹر۔ دو عدد

سلاد پتے۔چند

کھیرا۔ ایک عدد

نمک۔ ایک چٹکی

ترکیب۔

ایک فرائینگ پین میں پیاز کو سرکہ لگا کر فرائی کرنے کےلئے رکھ دیں اور فرائی پین کو ڈھانپ دیں۔

جب پیاز گَل جائے تو اسے ایک پیالے میں نکال لیں۔

اب سوسجز کو بھی فرائی کر لیں۔

جب یہ براؤن ہوجائیں تو انہیں ایک ڈش میں نکال لیں۔

ایک بریڈ رول کو درمیان سے کاٹ کر ایک سوسج اس میں رکھیں۔

پھر اس کے اوپر مسٹرڈ پیسٹ، چلی گارلک سوس ، مایونیز، کھیرا، کالی مرچ پاؤڈر، نمک اور سرکہ والی پیاز ڈال کرایک بار پھر تھوڑی سی مایونیز ڈال دیں۔

اس کے اوپر چلی کیچپ، ٹماٹر اور سلاد کے پتے ڈال کر بریڈ رول کو بند کردیں۔ مزیدار ہاٹ چکن سوسج سینڈوچ سروکرنے کے لیے تیار ہیں۔

سوسج کباب

اجزاء۔

بون لیس بیف۔آدھا کلو

انڈا۔ایک عدد

باریک (کٹی پیاز)۔ایک عدد

بریڈ سلائس۔تین عدد

کٹی ہری مرچ۔دو سے تین عدد

پانی۔آدھا کپ

پسی لال مرچ۔ایک چائے کا چمچ

سفید زیرہ۔ایک چائے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ۔ایک چائے کا چمچ

نمک۔ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ۔آدھا چائے کا چمچ

کٹا ہرا دھنیا۔دو کھانے کے چمچ

گرم تیل۔دو کھانے کے چمچ

بیسن۔چار کھانے کے چمچ

ترکیب۔

بون لیس بیف کو ادرک لہسن کا پیسٹ اور حسبِ ضرورت پانی کے ساتھ اُبال لیں، یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے۔

اب گوشت کو ٹھنڈا کر کے مشین میں باریک پیس لیں۔

اس میں تین عدد بھیگی ہوئی بریڈ سلائس، بیسن، سفید زیرہ، نمک، پسی لال مرچ، پسا گرم مصالحہ، کٹی ہری مرچ، کٹا ہرا دھنیا، باریک کٹی پیاز، انڈا اور گرم تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس کے سوسج کباب بنا کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔

سوسج اینڈ پیپر رائس

اجزاء۔

اُبلے ہوئے چاول۔ڈیڑہ کپ

زیتون کا تیل۔1کھانے کا چمچ

سوسج۔5عدد

شملہ مرچ(لال،پیلی،ہری)۔آدھا کپ (کٹی ہوئی)

پیاز۔1 عدد

لہسن۔چوپ

نمک۔حسبِ ذائقہ

پسی ہوئی کالی مرچ۔آدھا چائے کا چمچ

سفید مرچ۔آدھی چائے کا چمچ

ٹماٹر پیسٹ۔3 کھانے کے چمچ

پانی۔تین چوتھائی کپ

چکن سٹوک۔1عدد

پیپریکا۔ 1 چائے کا چمچ

چلی پاؤڈر۔2/1چائے کا چمچ

ترکیب۔

ایک برتن میں پانی اور چاول ڈال کر تین چوتھائی حصہ گلنے تک پکا لیں۔

بعد ازاں کھانے کےتیل میں لہسن، پیاز ڈال کر چار سے پانی منٹ تک بھون لیں۔

پھر نمک، کالی مرچ، سفید مرچ ڈال کر ایک منٹ کے لیے پکا لیں۔

اب اس میں ٹماٹرپیسٹ، پانی، پیپریکا پاؤڈر، چلی پاؤڈر، شملہ مرچ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور ایک منٹ کے لیے ڈھک کر مزیدپکا لیں۔

اب اس میں چکن سٹوک ڈال کر ملا لیں۔

سوسج کو تل کرسلائس میں کا ٹ لیں ۔

پھراس میں اُبلے ہوئے چاول ، اور سوسج کے سلائس ڈال لیں اور اچھی طرح ملا لیں۔سوسج اینڈ پیپر رائس سر و کرنے کیے تیار ہیں۔