بیڈروم میں لگائے جانے والے بہترین پودے

November 02, 2019

عموماًبیڈروم (خوابگاہ) میں پودے لگانے سے منع کیا جاتاہے کیونکہ وہ رات کے وقت آکسیجن کی نسبت کاربن ڈائی آکسائیڈ زیادہ خارج کرتے ہیں۔ البتہ مکمل طور پر محفوظ پودے صحتمند اور خوشگوار اندرونی آب و ہوا فراہم کرتے ہیں۔ اس لیے آپ کو اپنی خوابگاہ قدرتی ہریالی سے سجانے میں بالکل ہچکچانا نہیں چاہئے۔ کون سے پودے خوابگاہ کے لئے خصوصی طور پر مناسب ہیں، آئیں ایک نظر ڈالتے ہیں ۔

آرکڈز (Orchids)

اسے ثعلب مصری بھی کہتے ہیں۔ اس کی ہمیشہ رہنے والی خوبصورتی کی وجہ سے یہ عشروں سے جدید گھرانوں میں ضروری عنصر بن چکا ہے۔ اس کے خوبصورت پھول شوخ رنگ نظارہ پیش کرتے ہیں ۔ یہ ہر قسم کے گرم درجہ حرارت اور کم روشنی میںزندہ رہتا ہے۔ اسی وجہ سے، یہ آپ کی خوابگاہ کیلئے زبردست اضافہ ہے۔ لیکن یہ بات یاد رکھیے کہ اسے کھڑکی کے قریب رکھا جائے تاکہ اسے روشنی ملتی رہے۔

بو ہیمپ (Bow Hemp)

یہ پودا افریقہ اور ایشیا میںپایا جاتا ہے۔ا سی وجہ سے بہت سوکھا اور خشک ہوتا ہے۔یہ بہت مضبوط اور صفائی میں آسان ہے، اس کے لئے آپ کو زیادہ کام نہیں کرنا پڑے گا۔ اس پودے کےلیے بھی کھڑکی کے قریب کی جگہ ایک بہترین انتخاب ہے۔

پیس للی (Peace Lilly)

سدا بہار، جو دیکھتے ہی دیکھتے گھر کے افراد کے دل جیت لیتا ہے۔ اس کے پتے کمرے میں رنگین اور تازہ لگتے ہیں۔ اصل میں یہ پودا بحر الکاہل کے ارد گرد کے علاقوں سے ہے، اس لئے یہ بہت مرطوب ہوسکتا ہے۔ آپ رات کو ان رنگین پھولوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ خوابگاہ کےلئے یہ ایک بہترین پودا ہے ۔

يُکا کھجور (Yucca Palms)

یہ پودا ہر گھر کا حصہ ضرور ہونا چاہئے۔ یُکا کھجور کو روزانہ پانی دینا ہوتا ہے اور اگر اس کو اضافی روشنی دی جائے تو یہ آپ کی خوابگاہ کو لمبے عرصے تک تازگی فراہم کرتا رہے گا۔

سفيد سوسن (Calla)

سفید سوسن اپنے نام کے برعکس مختلف رنگوں میںبھی ہوتے ہیں۔ سفید سوسن کی پتی سفید، پیلے یا لال رنگ کی ہوسکتی ہے اور یہ انفرادی طور پر خوابگاہ کے ڈیزائن کے مطابق سجائی جاسکتی ہے۔

سفید سوسن تقریباََ جنوری سے اپریل کے مہینے میں کِھلتے ہیں اور گرمیوں میں یہ پودا تیار ہوجاتا ہے۔ سفید سوسن خشک اور ٹھنڈا ہوتا ہے۔ اگر کمرے میں مناسب روشنی ہوتے ہے، تو آپ اپنی خوابگاہ میں بہت سال تک خوبصورت سفید سوسن کے پھولوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

لیونڈر (Lavender)

لیونڈر کیلئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ مناسب روشنی حاصل کریں کیونکہ اس پھول کو لگانے میں سب سے اہم بنیاد یہی ہوتی ہے۔ اصل میں، پودے بیرونی ماحول میں رہنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کے پاس بہتر، روشن اور نمی والا ماحول ہے، تو یہ پودا آپ کی خوابگاہ میں تازگی لاتا رہے گا۔

رنگا رنگ گلدستہ (Cut bouquets)

اگر آپ تازگی اور پھول پسند کرتے ہیں، تو آپ کو اپنی خوابگاہ میں روزانہ رومانوی اور چنچل گلدستہ رکھنا چاہئے۔ گلاب، گلابی پھول یا گل لالہ آپ کی خوابگاہ کی پوری آب و ہوا کو بدل سکتے ہیں۔

بونسائی (Bonsai)

یہ سکون آور اور آپ کی خوابگارہ کیلئے بہترین پوداہے۔ بونسائی کا پودا اپنی نازک اورہلکی پتیوں کی وجہ سے ہر خوابگاہ کے ڈیزائن میں فٹ ہوجاتا ہے۔ بونسائی کے پودے ایشیا کے باغوں میںپائے جاتے ہیںلیکن گزشتہ دہائیوں کے دوران یورپ میںبھی مقبول ہوچکے ہیں۔

البتہ اس کی چھوٹی جھاڑیاں اور درخت بہت احتیاط مانگتی ہیں ۔یہ پودے تب ہی خریدے جائیں جب آپ کے پاس اتنا وقت ہو، جتنا اس پودے کو درکارہے۔ اس کو روزانہ جتنازیادہ پانی اور روشنی ملے گی، اتنی ہی تیزی سے یہ بڑھے گا۔

یاسمین اور اس کی اقسام (Jasmine)

گلِ یاسمین، کَندھراج جیسے پودے خوابگاہ میں رکھنے کے لئے شاندار ہیں۔ سفید پتیاں پورے کمرے میں خوشگوار تاثر اور خوشبو دیتی ہیں اور کمرے میںہمہ وقت تازگی محسوس ہوتی ہے۔یہ پودے درمیانہ سایہ پسند کرتے ہیں اور انہیں مناسب نمی کی ضرورت ہوتی ہے، اسی لیے گرمیوں کے دنوں میں اس کے پتوں پر بھی تھوڑا پانی چھڑکتے رہنا چاہئے۔