معاشی نمو کیلئے کاروباریت اور تعلیم کو عام کرنا ہوگا، عشرت حسین

November 07, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ( آئی بی ایم) کے تحت تیسری اسلامی بینکاری اور فنانس پر عالمی کانفرنس کا آغاز،کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون برائے ادارہ جاتی اصلاحات ، ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ پاکستان کو معاشی نمو، غربت، عدم مساوات، ناخواندگی اور علاقائی مسائل درپیش ہیں ان کو دور کرنے کے لیے کاروباریت اور تعلیم کو عام کرنا ہوگا۔