Advertisement

سندھ حکو مت اساتذہ کے مسائل فوری حل کرے،مجلس وحدت مسلمین

November 09, 2019
 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کالج اساتذہ کے مطالبات جائز ہیں،صوبائی حکومت صحت، تعلیم سمیت دیگر انتظامات میں یکسر ناکام نظر آتی ہے، اساتذہ پر تشد د اور خواتین سے بد سلوکی کی مذمت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں، اساتذہ کا پرامن احتجاج جائز ہے مظاہرین پرجبری مقدمات ختم کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات سرد مہری کا شکار ہیں،سندھ حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے مسائل کو فوری حل کرے۔


مکمل خبر پڑھیں