وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پولیس کے لیے قائم جدید کمانڈ، کنٹرول اور کوآرڈینیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
انہوں نے اس موقع پر گفتگو میں کہا ہے کہ اس نئے مرکز سے سیف سٹی سمیت پولیس کے تمام آپریشنل نظام مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول پلیٹ فارم سے منسلک ہوں گے۔
وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ کمانڈ، مانیٹرنگ اور کوآرڈینیشن سینٹر سے فیصلہ سازی کے نظام میں بہتری آئے گی۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہنگامی یا سیکیورٹی صورتِ حال میں آئی جی فوری احکامات جاری کر سکیں گے۔
انہوں مزید کہا کہ اس سینٹر کے قیام کا مقصد آئی جی اسلام آباد کو ایک ہی مقام سے کمانڈ اور مانیٹرنگ سہولت فراہم کرنا ہے اور اس سے پولیس کے مختلف یونٹس کے درمیان رابطہ اور کوآرڈینیشن مزید بہتر ہو گا۔