اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے)چائنا ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی( کاسٹ) کا وفد آج پاکستان انجنیئرنگ کونسل کا دورہ کرے گا۔دورے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان انجنیئرنگ کی تعلیم کو فروغ دینا ہے اور دونوں ملکوں کے انجنیئرنگ گریجویٹس کی فنی استعداد میں اضافہ کرناہے۔ وفد (کاسٹ)کے نائب صدر اور نائب سیکرٹری مینگ کنگنی، زنگ کئی،وانگ ڈی پنگ، فانگ سپنگ اور یوگوان کم پر مشتمل ہے۔ چینی وفد پی سی ایس آئی آرکے چیئرمین، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن، کے چیئر مین، ڈی جی پی سی آرآئی ٹی اور ڈی جی این ای ای سے بھی ملاقات کرے گا۔