اسو ہ رسول ؐ کی پیروی کامیابی کی ضمانت ہے،گورنرپنجاب

November 09, 2019
 

لاہور(نمائندہ خصو صی، وقائع نگار خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نےسیرت النبی ؐ کانفرنس اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسو ہ رسول ؐ کی پیروی کامیابی کی ضمانت ہے ،آج جبکہ دنیا میں نسلی ،علاقائی ،لسانی اور ثقافتی جھگڑے زور پکڑ رہے ہیں ، دنیا تعصبات اور باہمی استحصال کی طرف بڑھ رہی ہے ان حالات میں نبی اکرم ؐ کے ان ارشادات کو عام کرنے کی ضرورت ہےانہوں نے مزید کہاکہ بھارتی سازشیں اور بہانے ناکام بنا کر پاکستان نے کر تار پور منصوبہ کا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ صرف پنجاب میں مذہبی سیاحت کے فروغ سے سالانہ5ارب ڈالرز حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ باباگرونانک کے550 ویں جنم دن کی تقر یبات کیلئے بھی تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔گور نر نے مزیدکہا کہ آج سے روزانہ بھارت سے 5 ہزار سکھ یاتری پاکستان آسکیں گے ۔