چھوٹی بچی کے مال پر زکوٰۃ

November 29, 2019

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔چھوٹی بچی اور ماں کا سونا ملا کر ساڑھے سات تولہ بنتا ہے تو کیا اس پر زکوٰۃ واجب ہے؟ یا پھر بچی اپنے سونے کی مالک ہے اور اس کی مقدار ساڑھے سات تولہ سے کم ہے ایسی صورت میں کیا بچی کے سونے پر زکوٰۃ فرض ہے ؟

جواب :۔بچی جب تک نابالغہ ہے، تب تک نہ تواس کے مال میں زکوٰۃ واجب ہے اور نہ ہی بچی کے مملوکہ سونے کو والدہ کے سونے کے ساتھ ملاکر نصاب پورا کیا جائے گا، بلکہ والدہ کے مملوکہ سونے کا نصاب الگ شمار ہوگا۔(الفتاویٰ الھنديۃ (5 / 32)