کیمیائی سونے کا حکم

November 29, 2019

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔کیا سونے کے زیور کو بناتے وقت اس میں کوئی اور چیز شامل کرنا جائز ہے اور کیمیائی طریقے سے بننے والے سونے کو کیمیائی سونا بتاکر بیچنا کیسا ہے؟

جواب:۔سونا قدرتی معدنیات میں سے ہے، لہٰذا سونے کے زیورات وغیرہ بناتے وقت ا س کی مضبوطی کے لیے اس کے ساتھ کسی دھات کو معمولی مقدار میں شامل کرنا جو عرف میں رائج ہو، شرعاً درست ہےلیکن مختلف دھاتوں کو ملا کر کیمیکل کے ذریعہ سونے کی شکل دینے یا چاندی،تانباوغیرہ مختلف دھاتوں پر سونے کا جو پانی (یالہر) چڑھا اسے اصلی سونے کے نام سے فروخت کرنا دھوکہ دہی پرمشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے،البتہ اس طرح کے کیمیائی سونے کو کیمیائی سونے کے نام سے فروخت کرناجائز ہے۔