پورسلین ٹائلز کا دانشمندانہ استعمال

December 27, 2019

پورسلین ایک زبردست مٹیریل ہے، جو بہت سے پراڈکٹس اور مقاصد کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ چینی سرامک جیسا یہ مٹیریل بہت زیادہ سخت اور پائیدار ہوتا ہے، جس میںسے پانی اور ہوا کا گزر نہ صرف ناممکن ہوتاہے بلکہ یہ بآسانی صاف بھی ہو جاتاہے۔ اس کی کیمیائی بناوٹ میںمٹی، کائولن (Kaolin)، فَیلڈاسپر(feldspar)، سیلیکا اور کوارٹز(quartz)کے ساتھ دیگر مٹیریلز بھی شامل ہوتے ہیں۔

اگرآپ اپنے گھر میںنیا فرش بنواناچاہ رہے ہیں تو اس کیلئے صحیح مٹیریل کا انتخاب بہت معنی رکھتاہے۔ پورسلین ٹائلز ایسی جگہوں،جہاں بہت زیادہ آمدورفت رہتی ہے، جیسے کہ باتھ روم، کچن اور ہال وے وغیرہ کیلئے آئیڈیل ثابت ہو سکتے ہیں۔

مرضی کے رنگ

اگر آپ یہ تخمینہ لگا چکے ہیںکہ آپ کو فرش کی تجد ید کے لیے کتنے پورسلین ٹائلز درکا ر ہوں گے تو یہی وقت ہے کہ آپ اس بارے میںسوچیں کہ آپ کے فرش کے لیے کون سی کلر اسکیم بہترین ثابت ہو سکتی ہے۔ ٹائلز کی ڈائی لسٹ میں رنگ مختلف لگتا ہے۔ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ ٹائلز خریدنے کے بعد جب باکس میںسے نکالے جاتے ہیںتو وہ ایک جیسے نہیںنظر آتے۔ لہٰذا پورسلین ٹائلز کا رنگ منتخب کرتے ہوئے اچھی طرح اطمینان کرلیں۔

جگہ کو تیار کریں

اپنے گھر میںنئے پورسلین ٹائلز لگانے سے پہلے جگہ کو اچھی طرح تیار کرلیں۔ کمرے سے ہر قسم کا فرنیچر، فکسچر اور دیگر آرائشی سامان نکال لیں، یہاںتک کہ دیوار پر لٹکی اشیا بھی۔ باتھ روم میںاگر ٹائلز لگار ہے ہیںتو اس سے متصل دیواروں سے بھی اشیا ہٹا دیں کیونکہ اس میںسے کچھ نقصان دہ گیسوںکا اخراج ہو سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ وینٹیلیشن کا اچھا انتظام ہو اور پورسلین ٹائلز کی تنصیب کے دوران اُڑنے والی دھول وغیرہ سے بھی بچا جائے۔

درست کلر اسکیم کا انتخاب

اپنے مجوزہ کمرے کی درست کلر اسکیم کا انتخاب آپ کوجگہ کی مناسبت سے تمام تر لے آئوٹ اوراسٹائل کی منصوبہ بندی کرنے میںمدد دے گا۔ جہاں بہت زیاد ہ آمدورفت کی وجہ سے فرش گندا ہونے کا خدشہ ہو وہاںکیلئے پروسلین ٹائل پیٹرن منتخب کریں۔ ووڈ پورسلین ٹائل کے ساتھ سفید ٹائلز ان جگہوں کیلئے مناسب رہتے ہیں،جہاں جوتوں وغیرہ سے زیادہ نشانات پڑتے ہیں۔ ہلکے رنگ کی پورسلین ٹائل پرکیچڑ اور دھول مٹی وغیرہ کے داغ نظر آتے ہیں لیکن یہ بآسانی صاف بھی ہو جاتے ہیں۔

پروسلین ٹائلز کی تنصیب

پروسلین ٹائلز کئی رنگوں، پیٹرن اور سائز میںدستیاب ہوتے ہیں۔ بہت زیادہ آپشنز کی وجہ سے اس کوکئی تخلیقی طریقوں سے استعمال کرنے کی آپ کو آزادی ملتی ہے۔ آپ فرش اور دیواروںپر اپنی مرضی اورجگہ کے مطابق پورسلین ٹائلز لگا سکتے ہیں۔ یہ مربع، مستطیل، تکونی اور سمیٹریکل پیٹرنز میں دستیاب ہوتے ہیں۔

اپنا بجٹ دیکھیں

ٹائلز چھوٹی ہوںیابڑی ان کے انتخاب اور خریداری سے قبل آپ اپنے بجٹ کو دیکھیںکہ آیا آپ اس پروجیکٹ کو بآسانی کر پائیںگے یا نہیں۔ جب آپ پورسلین ٹائلز کومرکزی مٹیریل کے لحاظ سے خریدیںگے تو ذہن میں رکھیںکہ یہ روایتی سریمک اور چپکنے والے ٹائلز کے مقابلے میں ذرا مہنگے ہوتے ہیں۔ ا س کے علاوہ انہیںلگانے کیلئے مختلف ٹولز اور مہارت چاہیے ہوتی ہے، جس کے لیے کاریگر بھی ماہرچاہیے ہوتے ہیں۔

پیٹرن کا فیصلہ کریں

پورسلین ٹائلز کے پیٹرن کا فیصلہ کرنے کے لیے آپ کو بہت سے میگزین کھنگالنے ہوں گے یا انٹرنیٹ پر سرفنگ کرنی ہوگی۔ ہو سکتاہے کہ چند ایک پیٹرن، اسٹائل یا تھیم کا آپ کو امتزاج بھی بنانا پڑے۔ اگر آپ کوئی مخصوص اور دلکش تھیم تلاش کرچکے ہیں توانٹرنیٹ پر اس کی ویڈیو یا ٹیوٹوریل بھی دیکھیں۔ پیٹرن اور اسٹائل کے علاوہ لگائے جانے والے پورسلین ٹائلز کی موٹائی کو بھی دیکھنا ہوگا، اس میںاتنی برداشت ہونی چاہیے کہ لوگوںکی مسلسل آمدورفت کی وجہ سے قدموں کا بوجھ برداشت کرسکے ۔

داخلی راستہ تیار کریں

کمرے میںبنائے جانے والے پورسلین ٹائلز کے فرش کیلئے آپ کو داخلی راستے یا اینٹرنس بھی بنانی ہوگی۔ اکثر اوقات تو دروازوںکو ان کی چوکھٹوں سے نکال کر ٹائلز کو ایسے لگایا جاتاہے کہ دروازہ دوبارہ لگانے پر پھنسے نہیںیا اگر دروازہ لگا ہی رہتا ہے تو فرش کو اس کے کھلنے کے مطابق بنایا جائے۔

اگر آپ باتھ روم میںپورسلین ٹائلز لگا رہے ہیں تو اس حصے کو مکمل واٹر پروف بنادیں اور کوشش کریںکہ کہیں سے بھی پانی کا رسائو نہ ہو۔ ویسے تو پورسلین ٹائلز واٹر پروف ہوتی ہیں لیکن دوٹائلز کو جوڑنے والا جو رخنہ ہوتاہے، اس میں پانی جاکر ٹائلز کی مضبوطی کو متاثر کرسکتاہےاور پانی کی وجہ سے سیپج کا خدشہ رہتا ہے۔