لاہور: لین دین پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

January 07, 2020

پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور کے علاقے ساندہ میں رقم کے لین دین پر 2 گروپوں میں فائرنگ کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا رقم کے لین دین کے تنازع پر ہوا اور فائرنگ کے نتیجے میں طیب نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔

فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا ہے جس کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ، 2 افراد زخمی

پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔