• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، حادثے میں اہلکار جاں بحق، فائرنگ سے 2 زخمی

کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کا ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 2 واقعات میں خاتون سمیت2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گلشنِ معمار میں گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار انور جاں بحق جبکہ دوسرا اہلکار حق نواز زخمی ہو گیا، دونوں اہلکار جامعہ کراچی میں تعینات تھے۔ر

ادھر سچل تھانے کی حدود بھکر گوٹھ میں نامعلوم سمت میں سے آنے والی گولی لگنے سے خاتون زخمی ہوگئی، خاتون کی شناخت 35 سالہ فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔

بھینس کالونی نمبر 5 میں پارکنگ کے تنازع پر جھگڑا ہوا جس میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے 24 سالہ آصف کو زخمی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

دونوں واقعات کے زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

’جیو نیوز‘ کا این ایل ای لٹ گیا

گلشن اقبال میں لوٹ مار کی وارداتیں روکنے میں پولیس ناکام ہوگئی ہے، نامعلوم مسلح ملزمان نے ’جیو نیوز‘ کے نان لینیئر ایڈیٹر سے اسلحہ، نقد روم اور دیگر قیمتی سامان اسلحے کے زور پر چھین لیا اور فرار ہو گئے۔

تازہ ترین