• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان: 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق


جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں 2 گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زمین کے تنازع پر ہونے والی اس فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق علاقہ اعظم ورسک میں زمین کے تنازع پر وزیر قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک فریق کے 4 اور دوسرے فریق کا ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پشاور میں فائرنگ، ولیمے کے روز دولہا جاں بحق

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں کافی عرصے سے زمین کا تنازع چل رہا ہے اور اس تنازع کے نتیجے میں اب تک متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔

واقعے کے خلاف جنوبی وزیرستان وانا کے آل پارٹی سیاسی اتحاد نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین