پشاور میں ولیمے کی تقریب کے دوران خواتین کی ویڈیو اور تصاویر بنانے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں دُولہا جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے سردار گڑھی میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، مقتول نوجوان عابد کا آج ولیمہ تھا۔
پولیس کے مطابق خواتین کی ویڈیو اور تصاویر کے تنازع پر فائرنگ کی گئی، ملزمان میں شہزادہ، شبیر، شاہ فہد اور مقتول کا بہنوئی شامل ہیں۔
پولیس نے مقتول دولہے کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیےاسپتال منتقل کردی ہے۔