مائیکروسافٹ کی یہ ونڈو استعمال کرنا بند کردیں ورنہ اس نقصان کیلئے تیار رہیں

January 13, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

مائیکروسافٹ کی یہ ونڈو استعمال کرنا بند کردیں ورنہ اس نقصان کیلئے تیار رہیں

نامور کمپیوٹر کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے پرانے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 7 کو مزید اپڈیٹ فراہم کرنے اور سپورٹ دینے کا سلسلہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اب مائیکرو سافٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ونڈوز 7 کی مزید سپورٹ نہیں ملے گی، لہٰذا جدید سافٹ ویئرز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اس ونڈوز کی تبدیلی ضروری ہے۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ونڈوز 7 کمپیوٹرز میں چلتی رہے گی لیکن کمپنی ان کمپیوٹر صارفین کو سپورٹ، سافٹ ویئر اپڈیٹ اور سیکیورٹی فکسز نہیں دے گی۔

اب کمپیوٹر پر ایک پاپ اب ونڈو سامنے آئے گی جس میں صارفین کو انتباہ جاری کیا جائے گا کہ وہ ایک دہائی پرانی اس ونڈوز کو چھوڑ کر نئی ونڈوز 10 کا استعمال شروع کریں۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ونڈوز 10 استعمال کی جاتی ہے۔

مائیکروسافٹ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین میں 55 فیصد افراد ونڈوز 10 جبکہ 25 فیصد یعنی دوسری بڑی تعداد ونڈوز 7 استعمال کرتی ہے۔

علاوہ ازیں اگر کسی صارف کا کمپیوٹر سسٹم ونڈوز 10 کی صلاحیت کا حامل نہیں ہوگا تو ان کے لیے بھی یہ میسج سامنے آئے گا کہ وہ نیا کمپیوٹر خریدیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل سے ونڈوز میں ایک چھوٹا پاپ۔اپ میسیج سامنے آرہا ہے تاہم اب مائیکروسافٹ نے اس کا واضح اعلان اور فل اسکرین پاپ۔اپ سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے جسے نظرانداز نہ کیا جاسکے۔

اس نئی پاپ۔اپ ونڈو میں ’مزید پڑھیں‘، ’بعد میں آگاہ کریں‘ یا ’دوبارہ آگاہ نہ کریں‘ کے آپشنز موجود ہوں گے۔

برطانوی سائبر سیکیورٹی سینٹر نے اپنے شہریوں کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ ونڈوز 7 کو استعمال کرتے ہوئے اپنے ای میلز، بینک اکاؤنٹس یا دیگر حساس معلومات تک رسائی نہ لیں کیونکہ اس کی وجہ سے ڈیٹا کے چوری ہونے کا خدشہ زیادہ ہے۔

مائیکروسافٹ کا میسج ونڈوز 7 کے اسٹارٹر، ہوم بیسک، ہوم پریمیئم، پروفیشنل اور الٹیمیٹ ایڈیشنز ورژنز پر دکھائی دے گا۔

مائیکروسافٹ نے بھی اپنے ایک بیان میں صارفین کو واضح کیا ہے کہ اگر آپ ونڈوز 7 کا استعمال جاری رکھیں گے تو اس کی وجہ سے آپ کے سسٹم میں وائرسز اور مال ویئرز کا خطرہ بڑھ جائے گا۔