• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے واٹس ایپ ایپلی کیشن کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کرلیں

پی ٹی اے پاکستانی حکام کے فون ہیک ہونے کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنے واٹس ایپ ایپلی کیشن کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کرلیں۔

پی ٹی اے نے کہا کہ یہ معاملہ واٹس ایپ انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ہم واٹس ایپ سے ان پاکستانی شہریوں کی تفصیلات حاصل کرنا چاہتے ہیں جنہیں نشانہ بنایا گیا۔

پی ٹی اے نے کہا کہ ساتھ ہی ہماری کوشش ہے کہ واٹس ایپ ہمیں ان اقدامات سے آگاہ کرے جو اس نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اٹھائے ہیں۔

پی ٹی اے نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ہم عوام کو مطلع کرتے ہیں کہ وہ اپنے واٹس ایپ ایپلی کیشن کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کرلیں اور ایسے کسی بھی واقعے سے بچنے کے لیے اپنے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ رکھیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ہیکنگ سے متاثرہ افراد اپنی شکایات پی ٹی اے کو contant-complaint@pta.gov.pk پر ارسال کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین