خیرپور : گندے پانی کا سیلاب ،جمیعت علمائے اسلام کی احتجاجی ریلی

January 19, 2020

خیرپور(بیورو رپورٹ)خیرپور میں گندگی اور سڑکوں پر گندے پانی کے سیلاب و انتظامیہ کی خراب کارکردگی کے خلاف جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے جامع مسجد صدیق اکبر سے سابق چیف منسٹر ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی کی قیادت مولانا زبیر احمد پھلپوٹو، اویس احمد پھلپوٹو، کاری عبدالقدیر لاشاری، مولانا محمد یاسین اور دیگر کر رہے تھے ریلی کے شرکاء نے چھتری چوک سوک سینٹر اور شہر کے دیگر مقامات پر دھرنے دیکر شدید نعرے بازی کی مولانا زبیر احمد پھلپوٹو اور ریلی کے دیگر قائدین نے اپنے تقریروں میں کہاکہ شہر کی حالت خراب ہو چکی ہے جامع مسجد صدیق اکبر ،چھتری چوک ، مال روڈ اور دیگر کاروباری علاقے گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جس سے نمازیوں کے کپڑے پلید ہو جاتے ہیں جبکہ شہریوں کا سڑکوں پر گذرنا مشکل ہو گیا ہے انہوں نے کہاکہ پانچ روز قبل شہر میں بارش ہوئی افسوس کہ انتظامیہ بارش کا پانی سڑکوں سے نکال نہیں سکی، انہوں نے کہاکہ خراب کارکردگی کی وجہ سے شہری انتظامیہ کو معطل کیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر شہر کے نکاسی آب کا نظام بہتر کیا جائے۔