مانی بھی حرا کے گُن گانے لگے

January 20, 2020

شوبز انڈسٹری کے کامیاب جوڑوں میں شمار ہونے والی حرا اور مانی کی جوڑی سے کون واقف نہیں ۔دونوں کے پیار بھرے مضحکہ خیز جملوں سے مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں تاہم اب مانی بھی اہلیہ کی جاندار اداکاری کے گُن گانے لگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مانی نے ایک طویل پوسٹ شیئر کی ہے جس میں حرا کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔


مانی نے حرا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان میں شاید ہی کوئی ہو جو کامیڈی شو کے میزبان کے طور پر سامنے آیا ہو، شوبز میں آنے سے پہلے شادی کی ہو اور 2 بچوں کے بعد سنجیدہ اداکاروں کی فہرست میں جگہ بنائی ہو، وہ بھی مختصر سے وقت میں ۔

مانی نے اہلیہ کو بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ’ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ایکشن سے پہلے اور کٹ کے بعد تم دل کی اچھی، عام سی گھریلو سی حرا ہو، ایسے ہی سر جھکا کر چلتی رہو۔‘


حرا مانی نے ایوارڈ کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ایوارڈ ملے نہ ملے ان کے لیے یہ نامزدگی ہی بہت بڑی بات ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ بھی دیکھئے:میری کامیابی اور شہرت کی وجہ مانی ہیں، حرا

دوسری جانب حرا نے بھی انتہائی رومانوی انداز میں مانی سے محبت کا اظہار کیا ہے۔


مزاحیہ کرداروں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے سلمان شیخ المعروف مانی نے 2008 میں حرا سے شادی کی تھی۔