پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ شروع

January 20, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

پی ایس ایل فائیو کے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ شروع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ شروع ہوگئی، مختص سینٹرز پر ٹکٹیں 28 جنوری سے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن فائیو 20 فروری سے 22 مارچ تک پاکستان کے چار شہروں میں کھیلا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جنگ گروپ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میڈیا پارٹنر

پی ایس ایل فائیو کے پہلے مرحلے میں آن لائن بکنگ پیر کی رات آٹھ بجے شروع ہوگئی، جس کا کوٹہ 20 فیصد ہے، 80 فیصد ٹکٹس ملک بھر کے 38 سینٹرز پر دستیاب ہوں گے، جن کی فروخت 28 جنوری سے شروع ہوگی۔ ایک شناختی کارڈ پر سات ٹکٹ خریدے جاسکیں گے۔

پاکستان سپر لیگ 2020 کے ٹکٹس کی پرائس لسٹ

20 فروری کو پی ایس ایل کی کراچی میں افتتاحی تقریب ہوگی اور پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ اس کے ٹکٹس ایک ہزار سے 6 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔

22 مارچ کو لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل کے ٹکٹس 500 سے 5 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سپر لیگ 2020 کا مکمل شیڈول

17 مارچ کو کراچی میں کھیلے جانے والے کوالیفائر کے ٹکٹس 5 سو سے 4 ہزار جبکہ لاہور میں 18 اور 20 مارچ کو ہونے والے ایلی منیٹرز کے ٹکٹس 5 سو سے 4 ہزار روپے میں ملیں گے، اس کے علاوہ 10 میچوں کے ٹکٹس 250 روپے میں بھی دستیاب ہوں گے۔

کچھ میچوں کے ٹکٹس 5 سو سے 4 ہزار جبکہ زیادہ تر میچوں کے ٹکٹس 5 سو سے 3 ہزار روپے تک کے ہیں۔