فٹنس کی خاطر بریانی کھانا چھوڑ دی، احسان علی

January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

فٹنس کی خاطر بریانی کھانا چھوڑ دی، احسان علی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے منتخب کراچی کے 26 سالہ اوپنراحسان علی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ٹیم میں مستقل جگہ بنانے اور فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے میں نے بریانی کھانا ترک کردی ہے۔ وہ گذشتہ 31 روز سے قومی کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سخت فزیکل ٹریننگ کرنے میں مصروف ہیں۔ احسان علی نے کہا کہ این سی اے میں ٹریننگ کے دوران ان کے ڈائیٹ پلان اور روٹین میں واضح نظم و ضبط دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم، شعیب ملک اور محمد حفیظ کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا خواب کی مانند ہے۔فارغ اوقات میں فلم دیکھنا پسند کرتے ہیں۔