ریسکیو اہلکاروں نے برف میں پھنسے آدمی کی جان بچا لی

January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا میں ریسکیو اہلکاروں نے برف میں پھنسے آدمی کی جان بچا لی

امریکا کے شہر میساچوسٹس میں ریسکیو اہلکاروں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر سخت سردی کے باعث جم جانے والے تالاب میں پھنسے شخص اور اسکے کتے کو بحفاظت بچا لیا۔

یہ واقعہ میساچوسٹس کے ٹاؤن اسٹارلنگ میں اس وقت دیکھا گیا جب ایک شخص اپنے پالتو کتے کے ساتھ سردی کے باعث جم جانے والے تالاب پر چہل قدمی کر نے کا شوق پورا کر رہا تھا کہ اچانک برف کی تہہ ٹوٹی اور دونوں اس میں گر گئے۔

مشکل میں گھرے شخص اور کتے کو مقامی افراد نے مشکل میں دیکھا تو فوراََ ریسکیو اہلکاروں کو بلایا۔

ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن شروع کیا اور اپنی بہادری اور فرض شناسی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اس دونوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔