آٹے کی قلت کا معلوم ہے، ذمے دار کا پتا نہیں، صدر مملکت

قومی خبریں
January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

آٹے کی قلت کا معلوم ہے، ذمے دار کا پتا نہیں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےکہا ہے کہ آٹے کی قلت کا معلوم ہے، یہ کہا تھا کہ کون ذمے دار ہے اس کا پتا نہیں۔

اسلام آباد میں تاجروں اور صنعت کاروں سے گفتگو میں صدر مملکت نے گزشتہ روز کے بیان کی وضاحت کی۔

دوران گفتگو ڈاکٹر عارف علوی نے محتاط انداز میں کہا کہ اب تکنیکی باتوں میں نہیں گھسیں گے، میڈیا والے ایک، دو لفظ نکال کر چلادیں گے۔

گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں صدر مملکت نے ملک میں جاری آٹے کے بحران پر لاعلمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ مجھے اس کا علم نہیں ہے لیکن معلوم ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ الیکشن سے قبل ہمیں دعوے کرتے وقت خزانے کی حالت کا علم ہی نہیں تھا۔