پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ، 20ملزمان گرفتار

January 22, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نےپتنگیں اڑانے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 20ملزمان کو گرفتار کر لیا جن سے بھاری مقدار میں پتنگیں برآمد کر لی گئیں تفصیل کے مطابق پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر محمد فراز ، فیاض ، مغیزہ ، نسیم ، شہباز ، ناصر ،محمد عمران ، محمد صادق ، محمد شعیب ، ایان علی ، سہیل احمد ، محمد افضل ، محمد شاہد ، محمد رمضان ، سکندر ، نوید احمد ، حیدر علی ، عامر شہزاد ، محمد نبیل اور محسن علی کو گرفتار کر کے سیکڑوں پتنگیں اور ڈور کے گوٹے برآمد کر لئے گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں،دریں اثنا شاہ رکن عالم پولیس نے شیشہ (حقہ ) پینے کے الزام میں 3فراد کو گرفتار کر لیا ہے جن سے شیشہ حقہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ، پولیس نے اطلاع ملنے پر جی بلاک مارکیٹ شاہ رکن عالم میں چھاپہ مارا جہاں پر ملزمان حسن ، آصف اور نذر حسین پابندی کے باوجود شیشہ پی رہے تھے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔