نشتر کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر قیصر محمود اورشکیل احمد کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

January 22, 2020

ملتان( سٹاف رپورٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی ٹیچنگ فیکلٹی کے 2 ڈاکٹر مدت ملازمت پوری ہونے پر ڈھائی ماہ کے دوران ریٹائرڈ ہوجائیں گے،شعبہ میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر قیصر محمود 9 اپریل جبکہ شعبہ بائیو کیمسٹری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد مدت ملازمت پوری ہونے پر 31 مارچ کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے دونوں ڈاکٹروں کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔