خواجہ برادران کے ریمانڈ میں پھر توسیع

January 29, 2020

لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں خواجہ برادران کے ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیئے: خواجہ برادران کے ریمانڈ میں 6 جنوری تک توسیع

احتساب عدالت لاہور نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 فروری تک توسیع کر دی۔

گزشتہ سماعت کے موقع پر 24جنوری کو احتساب عدالت نے پیرا گون ہائوسنگ اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ نون کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جنوری تک توسیع کی تھی۔