• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 جنوری تک توسیع

لاہو ر کی احتساب عدالت نے پیراگون کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق اورسلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 جنوری تک توسیع کردی ہے۔

احتساب عدالت میں خواجہ سعد رفیق اورخواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے پراسیکیوٹر سے دریافت کیا کہ قیصر امین بٹ کہاں ہیں ؟

پراسکیوٹر نے جواب دیا کہ قیصر امین بٹ بیمار ہیں، عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، عدالت نے استفسار کیا ان کی کوئی رپورٹ عدالت میں آئی ہے؟

پراسیکوٹر نے کہا کہ کوئی تحریری رپورٹ یا جواب تو نہیں آیا مگر پتہ چلا ہے وہ بیمار ہیں، عدالت نے کہا کہ قیصر امین بٹ کا وعدہ معاف گواہ بننے کا بیان انکی موجودگی میں کھولا جائے گا۔

تازہ ترین