• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت ملتوی

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی ۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ریفرنس پرسماعت کی، جیل حکام نے خواجہ سلمان رفیق کو پیش کیا، جبکہ خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آیا، قیصر امین بٹ کے وعدہ معاف گواہ بننے والے بیان کی کاپی خواجہ برادران کے وکلاء کو فراہم کر دی گئی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ابھی بیان کی کاپیاں فراہم کر دیتے ہیں، نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ دیگر گواہوں کو بھی طلب کیا جائے۔

عدالت نے ان کی استدعا منظور کر لی اور محکمہ مال کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین