پی ایس ایل فائیو کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

February 09, 2020

پی ایس ایل فائیو کے آفیشل میچز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان سُپر لیگ کے پانچویں سیزن کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے، ابتدائی طور پر 30 میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام یونائیٹڈ کے درمیان کراچی میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں امپائرنگ رچرڈ النگورتھ اور فیصل آفریدی کریں گے جبکہ افتتاحی میچ کے ریفری روشن ماہنامہ ہوں گے۔

پی ایس ایل کے دیگر میچوں میں علیم ڈار اور مائیکل گف بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، آن فیلڈ امپائرز میں علیم ڈار،احسن رضا،رچرڈ النگ ورتھ اور مائیکل گف بھی پینل کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ’پی ایس ایل 2020ء ‘خدشات اور تحفظات کا شکار

رینمور مارٹنیز، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا،طارق رشید بھی امپائرنگ کریں گے۔

روشن ماہنامہ، محمد انیس، جاوید ملک اور عزیز الرحمان میچ ریفریز ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ کا میگا ایونٹ’پاکستان سپر لیگ‘ کا میلہ 20 فروری سے 22 مارچ تک پاکستان کے مختلف شہروں میں سجے گا۔