پُر نور دعا: جب دل گناہ کی طرف مائل ہو...!

February 14, 2020

جب کسی گناہ کا خیال دل میں پیدا ہو تو اس سے محفوظ رہنے کے لیے یہ دعا مانگنی چاہیے:

’’رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْراً وَّتَوَفَّنَا مُسْلِمِیْنَ‘‘

ترجمہ:اے ہمارے پروردگار،ہم پر صبر نازل فرمادیجیے، اور ہمیں فرماں بردار ہونے کی حالت میں موت دیجیے‘‘۔یہ دعا ایسے وقت بھی پڑھنی چاہیے،جب کوئی صدمہ پہنچے اور اس کی وجہ سے دل بے تاب ہو یاکسی طاقت وردشمن سے مقابلہ ہو۔