کھاد کی برآمدات میں جنوری کے دوران 28.64 فیصد کمی

February 19, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کھاد کی برآمدات میں جنوری کے دوران 28.64فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2020 کے دوران کھاد کی برآمدات کا حجم 1.8ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ دسمبر 2019 کے دوران کھاد کی برآمدات کا حجم 2.5ارب روپے رہا تھا۔اس طرح دسمبر 2019 کے مقابلہ میں جنوری 2020 کے دوران کھاد کی ملکی برآمدات میں 70کروڑ روپے یعنی 28فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،خام روئی کی برآمدات میں جنوری کے دوران 351.5 فیصد کانمایاں اضافہ ہوا ہے، جنوری 2020 کے دوران خام روئی کی برآمدات کا حجم 16.7ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ دسمبر 2019 میں برآمدات کا حجم 3.7ارب روپے رہا تھا۔اس طرح دسمبر 2019 کے مقابلہ میں جنوری 2020 کے دوران خام روئی کی قومی برآمدات میں 13ارب روپے یعنی 351.5فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔