ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ شہید علی لاریجانی انقلابِ ایران کے بعد ابھرنے والی اہم سیاسی شخصیات میں شامل تھے، وہ ایران کے طاقتور مذہبی و سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔
شہید علی لاریجانی عراق کے شہر نجف میں پیدا ہوئے، ایران کی پاسداران انقلاب میں شمولیت کے بعد انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اندر نمایاں مقام حاصل کیا۔
وہ ایران کی داخلی سیاست، پارلیمنٹ اور خارجہ پالیسی میں طویل عرصے سے بااثر کردار ادا کرتے رہے۔
شہید علی لاریجانی صدارتی سیاست میں بھی سرگرم رہے، متعدد بار صدارتی انتخابات میں بھی اہم امیدوار رہے۔
انہوں نے بطور اسپیکر پارلیمنٹ بارہ سال تک مجلسِ شوریٰ کی قیادت کی، وہ ایران کے چیف مذاکرات کار برائے جوہری پروگرام بھی رہ چکے ہیں۔
شہید علی لاریجانی کو ایران کی قدامت پسند مگر نسبتاً معتدل سوچ رکھنے والی سیاسی شخصیت سمجھا جاتا تھا۔