حادثات کی وجہ پیڈسٹیرین بریج کا عدم استعمال بھی ہے، ڈی آئی جی ٹریفک

February 20, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پولیس جاوید علی مہر نے کہا کہ مصروف شاہراہوں بالخصوص شاہراہ فیصل ،ماڑی پورروڈ اور دیگر مین شاہراہوںپر چند قدم کے فاصلے پر پیڈسٹیرین بریج ہونے کے باوجود اکثر خواتین بچوں کو گود میں لئے ہوئے پیڈسٹیرین بریج کے بجائے زیادہ ٹریفک کی روانی کے باوجود روڈ کراس کرنے کی کوشش کرتی ہیںجس کی وجہ سے روڈ حادثات رونماہوتے ہیں جس کی ایک بڑی وجہ روڈسیفٹی سے متعلق آگاہی کا فقدان ہے۔ کراچی میں سالانہ تقریباً250 افراد روڈحادثات کی وجہ سے موت کا شکارہوجاتے ہیںجس کی وجہ سے سب زیادہ مشکلات کا سامناان کے خاندان کو کرنا پڑتاہے۔اگرٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بنائیں گے تواس کا نتیجہ روڈ ایکسیڈنٹ کی صورت میں نکلے گا۔ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے ذریعے ہم اپنی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں۔