زندگی میں جائیداد کی تقسیم بہتر ہے یا نہیں؟

February 21, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔مجھے ایک ذاتی نوعیت کامشورہ درکار ہے۔میں اپنی زندگی ہی میں اپنی جائیداد اولاد میں تقسیم کردوں یا ایسا نہ کروں ؟( بدیع الزماں،کراچی)

جواب:۔ زندگی میں تقسیم جائز ہے ،مگر ضروری نہیں ہے۔تقسیم کرنے یا نہ کرنے کے متعلق ایک ہی نوعیت کا مشورہ سب کو نہیں دیا جاسکتا۔اگر اولاد نیک ہے اور والد محسوس کرے کہ انہیں فوری ضرورت ہے یا والد کو اندیشہ ہو کہ اس کی وفات کی بعد کچھ ورثاء کو میراث سے محروم کردیا جائے گا، مثلاً بیٹے اپنی بہنوں کو حصہ نہیں دیں گے تو زندگی میں تقسیم بہتر ہے اور اگر یہ اندیشہ ہو کہ اولاد فسق وفجور اوراللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں رقم خرچ کردے گی یا حصہ ملنے کے بعد نافرمان ہوجائے گی تو پھر تقسیم نہ کی جائے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masailjanggroup.com.pk