سردار عتیق کی جدہ آمد

March 02, 2020

سابق وزیر اعظم ریاست آزاد جموں کشمیر سردار عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ کشمیر کمیٹی دیار غیر میں پاکستانی سفارتکاروں کی حمائت سے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ رابطہ عالم اسلامی نے OIC کے تعاون سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم سردار عبدالقیوم دونوں طرف کے کشمیری عوام میں تعلقات کو فروغ کیلئے ایک دوسرے سے ملے ۔ جب آزاد کشمیر کے ساتھ جموں اور کشمیر کی بات ہوتی ہے تو جدوجہد کشمیر آشکار ہوتی ہے ۔رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر یورپی یونین اور دیگر عالمی اداروں میں زندہ ہے۔ سردار عتیق نے کہا کہ بھارت رات کے اندھیرے میں دو کوے مار کر بغل بجاتا رہا جبکہ پاکستان نے میزائلوں سے چارسو سے زیادہ ہندوستانی فوجیوں کو جہنم رسید کیا ۔

سردار عتیق نے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے کشمیر کی جدوجہد کو حق خود ارادیت تک محدود رکھا ہے۔ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی گھڑیوں کے وقت پاکستان کے وقت سے ملتے ہیں ۔بھارت بہت تیزی سے مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کی طرف بڑھ رہا ہے۔صورتحال ہر گز مایوس کن نہیں بلکہ حوصلہ افزاء ہے۔ تقریب سے او آئی سی میں پاکستان کے نمائندے سفیر رضوان سعید شیخ ،اوورسیز کشمیر کمیٹی کے چئیرمین سردار اشفاق ،خورشید متیال،سردار وقاص عنایت نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں قونصل جنرل پاکستان جدہ خالد مجید اور دیگر سفارتکاروں نے بھی شرکت کی ۔