ایل ڈی اے نے50کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

February 23, 2020

لاہور (خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید کی سربراہی میں ڈویلپمنٹ سب کمیٹی نے 50 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کی منظوری دے دی ۔چیف انجنئیر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا نے ڈویلپمنٹ سب کمیٹی میں 96 کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیمیں پیش کیں۔ کمیٹی نے داتا دربار اور وحدت روڈ پیڈیسٹرین برجز منصوبے کو آئندہ میٹنگ تک موخر کردیا گیا جبکہ ایل ڈی اے ایونیو ون کی 3 ترقیاتی سکیموں کو نظر ثانی کرکے 2 روز بعد دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔ برکی روڈ رنگ روڈ انٹرچینج تا گرین سٹی سٹرک کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ منظور کرلیا گیا ۔جوہر ٹاون بلاک جی تھری کی سڑکوں کی تعمیرو بحالی کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا ۔ ری ماڈلنگ خیابان فردوسی ، ماڈل ٹاون ایکسٹیشن بلاک آر اینڈ ایس کی سڑکوں کی تعمیرو بحالی کا منصوبہ منظور کی گئی ۔ ایل ڈی اے سٹی منصوبے تک ایکسیس روڈ کی تعمیر بھی منظور کرلی گئی ۔