بلوچستان میں تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رکھنےکا اعلان

February 26, 2020

بلو چستان میں تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رکھنےکا اعلان

بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ۔

وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا ۔

اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ اقدام کورونا وائرس سے حفاظتی اقدام اور بچوں کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری ادارے، مدارس اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ’پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کرتا ہوں۔‘

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ دونوں مریضوں کا اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں، صورتحال قابو میں ہے۔

وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ اشخاص کراچی اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

حکام کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص کراچی کے آغاخان اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ دوسرا شخص اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز یا پمز اسپتال میں زیر علاج ہے۔