کورونا وائرس سے تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد کمی

March 09, 2020

کورونا وائرس ’ کووڈ19 ‘ براہ راست تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہا ہے ، ایشین اسٹاک مارکیٹوں میں منفی نتائج کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے ۔

آج 9 مارچ ، ایشیاء میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ، جس نے شمالی بحر سے برینٹ کا ایک بیرل 20.5 فیصد اضافے سے 35.99 ڈالر پر بند کردیا، تیل پر بہت زیادہ انحصار کرنے والی معیشتوں پر اس کے اثرات کو کئی گنا دیکھا جا سکتا ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ایک ہزار سے زیادہ افراد کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ گزشتہ روز فرانس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک ہزار سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی تھی کیونکہ اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں ایک ہزار ایک سو چھبیس مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔

8 مارچ 2020 کو پیرس میں السی کے صدارتی محل میں پریس بریفنگ کے دوران فرانسیسی وزیر صحت اولیور ویراں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے پانچ ہزار کی بجائے اب ایک ہزار سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس کے بعد وزیر صحت اولیور ورن نے کہا کہ ملک کی کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کی جا رہی ہیں، حکومت متناسب اقدامات کے ساتھ شہریوں کی حفاظت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہےجن میں عوامی اجتماعات پر پابندی بھی شامل ہے۔

اولیور ورن نے کہا ، احتجاج ، امتحانات اور عوامی آمدورفت اور بڑے اجتماعات کو عائد پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جاسکتا ہے ، کیونکہ وہ’ ملک اور عام عوام کی زندگی کے لیے مفید ہیں‘، انہوں نے مزید کہا کہ’افسران اور وزارتیں ان پروگراموں کی فہرستیں بنائیں گی جو مفید سمجھے جائیں گے، ان پر عمل درآمد کےلیے اجازت دی جائے گی ۔‘

اولیور ورن نے یہ کہا کہ ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات جو 15 مارچ کو مقرر ہیں وہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

ہنگامی اجلاس کے بعد ایلسی محل سے اطلاع دیتے ہوئے اعلی احکام نے فرانسیسی عوام کے لیے یقین دہانی کا پیغام بھی جاری کیا ہے۔

اس سے قبل فرانسیسی حکام نے محدود وینس میں 5 ہزار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی تھی۔

اولیور ورن نے کورونا وائرس کی مزید روک تھام کے لیے عوام کے لیے مریضوں کے آن لائن رابطہ قائم کرنے یا ڈاکٹروں کی ویڈیو لنک کے ذریعے عوام کو دستیابی یقینی بنانے کے لیے نئے اقدامات کا بھی اعلان کیا۔

اولیور ورن نے کہا ہم ہر وقت اس بیماری کے خلاف چوکنے ہیں، ہماری ترجیح ہمارے قومی علاقوں میں وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنا کا ہے ۔

گزشتہ روز فرانس میں 1,126 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو اس سے پہلے پیش آنے والے اندوہناک واقعات سے 19 فیصد زیادہ ہیں۔