زکوٰۃ کی رقم قرض یا کسی اور عنوان سے دینا…!

March 13, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔ایک آدمی جو زکوٰۃ کا حق دار ہے ۔اسے زکوٰۃ دینے والا کسی مصلحت سے قرض کی رقم کہہ کر زکوٰۃ دے اور نیت بھی زکوٰۃ کی ہے، نہ کہ رقم واپس لینے کی تواس صورت میں زکوٰۃ ادا ہوگی یا نہیں ؟

جواب :۔ زکوۃ ادا ہوجائے گی اور دی ہوئی رقم واپس لیناجائز نہ ہوگا۔’’ فتاویٰ عالمگیری‘‘ میں ہے : کسی نے مسکین کو پیسے دیے اورنام ہبہ یا قرضے کا لیا اور نیت زکوٰۃ کی رکھی تو زکوٰۃ ادا ہوجائے گی، یہی اصح ہے۔ (ص۱۷۱ج۱ ۔کتاب الزکوٰۃ)