صدرِ مملکت آصف زرداری کرغزستان پہنچ گئے، کرغز صدر نے اسیک کول بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صدرِ مملکت کا استقبال کیا۔
آصف علی زرداری کو اِسیک کول بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آمد کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
صدرِ مملکت کرغز ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے تمام شعبوں کا جائزہ لیں گے۔